Breaking News

شوہر نے کیا حرکت کر ڈالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلاق وہ فعل ہے جسے جائز ہونے کے باوجود انتہائی ناپسندیدہ قرار دیا گیاہے لیکن افسوس کہ اس کے باوجود لوگ ایسی ایسی معمولی باتوں پر طلا ق دے ڈالتے ہیں کہ سن کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔ ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ، بلکہ یوں کہئیے کہ ناقابل فہم واقعہ۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس بناء پر طلاق دے ڈالی کہ وہ صبح تاخیر سے بیدار ہوئی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رام پور شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے میڈیا کو بتایا کے گزشتہ رات اس کے شوہر نے اسے ظلم کا نشانہ بنایا تھا۔ درد کے باعث وہ رات بھر سو نہ سکی لیکن رات گئے کہیں اس کی آنکھ لگ گئی۔ دیر سے سونے کے باعث وہ صبح جلدی نہ اٹھ سکی، لیکن بالآخر جب اٹھی تو طلا ق اس کی منتظر تھی۔ اس کا شوہر اس بات پر سخت برہم تھا کہ وہ اتنی تاخیر سے بیدار ہوئی ہے اور بس اسی بات پر بگڑ کر اس نے بیوی کو طلا ق دے ڈالی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کے ظلم کے باوجود اس کی فرمانبردار تھی اور اسی کے گھر میں اپنی زندگی گزارنا چاہتی تھی لیکن اس نے معمولی سی بات پر طلا ق دے کر اسے بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا نے اس عجیب و غریب حرکت پر شوہر سے اس کا موقف جاننے کی کوشش کی مگر اس نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

About admin

Check Also

“بچہ بھوکا ہے صاب کچھ دے دو”

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بچہ بھوکا ہے صاب کچھ دے دو”گود میں بچہ اٹھائے ہوئے ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *