Breaking News

تعلیم تو گئی۔۔پاکستان میں سکولز ۔ پارکس اور ریسٹورنٹ ایک بار پھر بند کرنے کافیصلہ۔۔ حکومت نے اعلان کردیا، آج کی بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے بھی بند کر دئیے گئے تھے جب کہ اب ایک بار پھر کورونا ووائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ، اسکول، تفریحی پارکس اور سینما بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزرا ناصر شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، صوبائی سیکریٹریز، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 5 فیصد سے کووڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منگل کو 16 ہزار 262ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 201 کیسز سامنے آئے اور 13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح 17.11 فیصد رہی۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی سکول کھولنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سکول 2 اگست سے کھولے جارہے ہیں، اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلعی افسران کو ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2 اگست سے قبل سکولوں کی مکمل صفائی کرائی جائے، اسکولوں میں اگی گھاس اور جڑی بوٹیاں فوری تلف کی جائیں، پانی کی لیکیج کو ختم کیا جائے اور انسداد ڈینگی بینرز لگائے جائیں۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *