”اسلام آباد میں سیلاب بادل پھٹنے سے آیا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتا دی“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے جس کے نتیجے میں بہت بڑی تباہی بھی مچ گئی ہے۔تاہم محکمہ موسمیات نے تو اس کے بالکل برعکس بیان دیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد ریاض کا کہنا ہے کہ نارمل مون سون کی بارش کہہ سکتے ہیں۔مون سون میں اس طرح کے سپیل آتے رہتے ہیں۔زیادہ بارش ہو جائے تو ایسے حالات ہو جاتے ہیں، جرمنی اور برطانیہ میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کا یہ اسپیل ایک دو روز تک جاری ہے گا۔واضح رہے کہ : اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارشوں کے بعد نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔نالہ لئی کے اطراف میں موجود علاقوں ای الیون اسلام آباد میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں تیز بارشوں سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے نوجوان مقامی انتظامیہ کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ پاک آرمی کے دستے ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شدید بارش سے نالہ لئی چڑھ گیا ہے اورای الیون میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔فوجی دستے بحالی و امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں جب کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی پلان بنا لیا گیا ہے۔

Leave a Comment