Breaking News

باپ کے بعد بیٹا میدان میں ، بڑے منصوبے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بحریہ ٹاؤن کراچی اور معروف امتیاز سپر مارکیٹ چین کے درمیان نئی برانچ کے آغاز کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب بحریہ ٹاؤن کراچی کے ہیڈ آفس میں ہوئی جہاں معاہدے پر بحریہ ٹاؤن کراچی کے پروقار تقریب میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔سپر مارکیٹ کیلئے مختص جگہ کا رقبہ ایک لاکھ مربع فٹ سے زائد ہے ۔

اس کا ڈیزائن لے آئوٹ بین الاقوامی ماہرین کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ سپر مارکیٹ بحریہ ٹائون کراچی اور ارد گرد کے علاقوں کے رہائشیوں کی ضروریات زندگی کو پورا کرے گی اورساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تما م اشیائے خرد ونوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی گھر سے چند قدم کی فاصلے پر دستیاب ہوں۔اسیِ سلسلے میں امتیاز سپر مارکیٹ نے بحریہ ٹائون میں قدم رکھاہے اور اپنا پہلا فلیگ شپ اسٹور کھولنے کا ارادہ کیا ہے۔معروف سپر مارکیٹ جو پاکستان بھرمیں بڑھتی ہوئی ریٹیل چینز کے درمیان امتیازی مقام رکھتا ہے، بہت جلدبحریہ ٹائون کراچی کے رہائشیوں کو خریداری کا حتمی اور منفرد تجربہ فراہم کرے گی اور ایک ہی چھت تلے لاتعداد برانڈز کی دستیابی بہترین معیار اور سستے داموں میں یقینی بنائے گی۔ سپر مارکیٹ میں فراہم کی جانے والی اشیاء میں گروسری، بیکری، مشروبات ، ڈیری پراڈکٹس ، سکو ل اور دفاتر کی اسٹیشنری،کھلونے، کھیلوں کا سامان، میک اپ، کراکری وغیرہ کا سامان شامل ہے۔ مزید یہ کہ خریداروں کی سہولت کے لیے تازہ سبزیوں، پھلوں ، گوشت اور سی فوڈ  کے لیے علیحدہ جگہ موجودہوگی۔ بحریہ ٹائو ن کراچی کے کمرشل زون کو گھریلوں ضروریات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ بحریہ ٹائو ن کراچی میں ، میکڈونلڈ ، کے ایف سی، پیزا ہٹ، برگر کنگ، جن سوئے ، سوزوکی موٹرز شو روم، کمرشل بینکوں کی برانچز وغیرہ پہلے سے ہی موجود ہیں۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *