اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماضی کے نامور اداکار شاہد حمید نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سےمتعلق ایک بہت ہی دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثار کالج دور میں لڑکوں سے پانچ آنے کی کوک پی کر ان کے لو لیٹر لڑکیوں کو پہنچایا کرتے تھے اور یہی ان کا کام ہوا کرتا تھا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اداکار شاہد نے ثاقب نثار کے ساتھ گزارے ہوئے وقت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا “وہ ہمارے لئے کرکٹ کی گیندیں اُٹھا کر لاتے تھے۔ انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نے ہمارے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ہم نے ان کو ”لو لیٹر“ دینا ، اور کہنا کہ یہ پانچ آنے کی کوک پیو اور سینڈوچ کھاؤ، اور یہ ”لولیٹر“ فلاں لڑکی کو دے کر آؤ۔ شاہد حمید نے بتایا کہ یہ سب زمانہ ء طالبعلمی کی باتیں ہیں۔ اب تو وہ ماشااللہ سے چیف جسٹس ریٹائرڈ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اللہ ان کو اور عزت دے البتہ ان کا ماضی یہی تھا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف تنہا حکومت بنائے گی ،پیپلز پارٹی نے بڑا پیسہ خرچ کر کے دو تین سیٹوں کا اضافہ کیا ،اگلے الیکشن میں سندھ بھی حکومت بنائیں گے ،2023میں بھی دھاندلی کا رونا روئیں گے ،نوازشریف کا ” اینٹی آرمی اوراینٹی عمران ”ایجنڈا ہے ، کسی انتہا تک جانے کو تیارہے ،جس فوج نے اسے اپنی نرسری سے نکالا،اسی فوج کے خلاف بدزبانی کرتا ہے ،ساری زندگی لگا رہے اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکیں گے،قانونی اور عدالتی معاملات کا کچھ نہیں کہہ سکتا، نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو چارٹرڈ جہاز دے سکتے ہیں ، ویزہ کے بغیر رہائش پذیر غیر ملکی چودہ اگست تک تجدید کرالیں ۔