Breaking News

اپنے مسلمان مریضوں کیلئے کلمہ پڑھنے والی ہندو ڈاکٹر،جیسے ہی کلمہ ختم کیاتوکیاہوا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کے لیے ہندو ڈاکٹر کلمہ پڑھنے لگی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں بڑی ہونے والی ڈاکٹر ریکھا نے دیکھا کہ اس کا مسلمان مریض مر رہا ہے تو انہوں نے اس کے لیے کلمہ پڑھا اور جیسے ہی انہوں نے کلمہ ختم کیا۔

مریض کی جان نکل گئی۔کورونا مریض کے لیے مختص وارڈ میں اہل خانہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی اسی وجہ سے ڈاکٹر ریکھا وارڈ میں موجود تھیں اور جب انہوں نے دیکھا کہ مریضہ آخری سانسیں لے رہی ہے تو انہوں نے 56 سالہ مریضہ کے سامنے کلمہ پڑھا اور مریضہ نے اس کے ساتھ دہرایا۔ڈاکٹر ریکھا کے مطابق مریضہ کو شدید نمونیہ تھا جبکہ داخلے کے دوران مریضہ کی حالت خراب تھی او اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم 17 روز بعد مریضہ کے اعضا خراب ہونا شروع ہو گئے تھے جس کے بعد مریضہ کے اہلخانہ کی اجازت سے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریضہ کے خاندان کا کوئی فرد وہاں ہوتا تو وہ بھی یہی کرتا جو میں نے کیا۔ دوسری جانب سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری) قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال تک غیرملکیوں کو سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تارک وطن نے جوازات سے استفسار کیا کہ خروج وعودہ کی خلاف ورزی پر واپسی کا تعین کیسے کیا جاسکتا ہے؟۔ جس پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ قانون کے تحت وہ افراد جو خروج وعودہ کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں تین برس تک بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔

About admin

Check Also

قیامت کے آنے سے پہلے ایک ایسی حیرت انگیز اور حیران کن بیماری جس کو سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اللہ اکبر ۔۔۔۔ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں ایک شخص آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *