Breaking News

غیرملکیوں کوکتنے سال تک داخل نہیں ہونے دیں گے۔۔۔عرب ملک نے بڑااعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری) قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال تک غیرملکیوں کو سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تارک وطن نے جوازات سے استفسار کیا کہ خروج وعودہ کی خلاف ورزی پر واپسی کا تعین کیسے کیا جاسکتا ہے؟

جس پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ قانون کے تحت وہ افراد جو خروج وعودہ کی خلاف ورزی کرتے ہیں انہیں تین برس تک بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔ جوازات کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا صورت میں تارکین وطن سعودی عرب نہیں آسکتے، ایسے افراد مقررہ ممنوعہ مدت کے دوران اپنے سابق کفیل کی جانب سے جاری کیے جانے والے دوسرے ویزے پر ہی مملکت آ سکتے ہیں۔قبل ازیں ایک غیرملکی نے جوازات سے آن لائن سوال کیا تھا کہ میرے اقامے کی مدت میں 7 باقی ہیں، ایسی صورت میں 6 ماہ کا خروج وعودہ مل سکتا ہے؟۔مذکورہ بالا سوال پر محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ اس کیس میں تارکین وطن اقامے کی مدت تک بھی خروج وعودہ حاصل کرسکتے ہیں لیکن ایسی صورت میں مقررہ مدت سے قبل غیرملکیوں کو سعودی عرب واپس آنا لازمی ہوگا۔ دوسری جانب اسلام آباد کے بیوروچیف حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کا سسٹم بنایا جارہا ہے، ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا لیکن ایک سسٹم تشکیل دیا جارہا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی پنشن ختم ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن کو ختم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

پاکستانی اب کتنے سال تک سعوی عرب نہیں جا سکیں گے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس نے بہت کچھ کرنے پر مجبور کر دیا۔ رپورٹ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *