Breaking News

کورونا وائرس۔۔ دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن۔۔سب کچھ بند،پاکستانیوں کیلئے بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کرنا ہے جبکہ کورونا وائرس کی تیسری قسم بھارتی ڈیلٹا بہت زیادہ خطرناک بھی ہے۔ان حالات میں حکومت کو بھی ایک بار پھر سخت فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باعث بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر میں دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گوادر کی چاروں تحصیلوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا جس کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ضلع گوادر کی مچھلی مارکیٹ، پارکس، کھیلوں کے میدان بند ہوں گے۔ ان ماہی گیروں کو سمندر میں شکار کیلئے جانے کی اجازت ہوگی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران راشن، سبزیوں، دودھ کی دکانیں ، میڈیکل سٹورز اور پٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔ ان دکانوں پر بھی صرف وہی افراد جا سکیں گے جنہوں نے ویکسی نیشن کروائی ہوئی ہے۔دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کل ایک روزہ اہم دورے پر پاکستان آئیں گے۔وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کوپاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدر ی زاہد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ کے پاکستان دورے میں دوطرفہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ فیصل بن فرحان السعودکے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ دورہ اہم ہے،سعودی وزیرخارجہ دیگراعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *