دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار اور بالی ووڈ میں ’ بھائی‘کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان نے دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز کے شو ’کوئیک ہیل‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

جہاں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب دیئے ۔ میزبان ارباز خان نے سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ سلمان خان کی بیوی ہے جس کا نام نور ہے اور ایک 17 سال کی بیٹی بھی ہے اور سلمان ان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں لیکن بھارت میں موجود لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنایا ہوا ہے کہ ان کی تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔ سلما ن خان صارف کے اس دعوے کو سن کر غصے میں آگئے اور انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نہیں بھائی صاحب میری کوئی بیوی نہیں ہے،میں ہندوستان میں رہتا ہوں گیلکسی اپارٹمنٹ میں نو سال کی عمر سے اور یہ بات پورے ہندوستان کو پتہ ہے۔ دوسری جانب راغگان ڈیم میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز تین کشتیاں ڈوب گئیں۔ افسوسناک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور 20 لاپتہ ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راغگان ڈیم میں ایک کشتی جس پر 18 افراد سوار تھے، ڈوب گئی۔ اس کشتی کو ریسکیو کرنے کیلئے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی۔ اس کے بعد تیسری کشتی ریسکیو کیلئے گئی تو وہ بھی پانی کی نذر ہوگئی۔ بعد ازاں ریسکیو آپریشن کرکے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ چار افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ اس افسوسناک حادثے میں 20 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

About admin

Check Also

دس بچوں کا باپ ہوں ، 47سال ہو گئے شادی کو مگر کبھی بیوی کی شکل نہیں دیکھیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یہ دُنیا عجیب و غریب واقعات اور اتفاقات سے بھری پڑی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *