ڈیم میں کشتی ڈوب گئی، ریسکیو کیلئے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی، تیسری گئی تو وہ بھی ڈوب گئی، باجوڑ سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) راغگان ڈیم میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز تین کشتیاں ڈوب گئیں۔ افسوس ناک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور 20 لاپتہ ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راغگان ڈیم میں ایک کشتی جس پر 18 افراد سوار تھے، ڈوب گئی۔ اس کشتی کو ریسکیو کرنے کیلئے دوسری کشتی گئی۔

تو وہ بھی ڈوب گئی۔ اس کے بعد تیسری کشتی ریسکیو کیلئے گئی تو وہ بھی پانی کی نذر ہوگئی۔ بعد ازاں ریسکیو آپریشن کرکے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ چار افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ اس افسوسناک حادثے میں 20 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی نامور اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر جانور قربان کرنے کی مخالفت کرنے پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف طوفان آ گیا۔ غریدہ فاروقی نے عید کی مبارکباد کیلئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے اختیار میں ہے تو ایک جانور کی زندگی بچائیں۔ قربانی کے فلسفے اور اس کے حقیقی پیغام کو سمجھیں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ عیدالاضحیٰ کا دن گوشت کھانے کی یاد گار نہیں ہے۔ جانوروں سے پیار کریں اور انہیں زندہ رہنے دیں۔ اینکر پرسن کی جانب سے یہ ٹویٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان آگیا۔ ٹوئٹر پر (غریدہ فاروقی پر “چار حرف”) کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ ان کی وہ پرانی ٹویٹس شیئر کر رہے ہیں جن میں اینکر پرسن خود بڑے گوشت کی نہاری کھانے کی تصاویر شیئر کیا کرتی تھیں۔

Leave a Comment