Breaking News

ریحام خان کے بعد حریم شاہ کا بھی کتاب لکھنے کا اعلان! فیاض الحسن چوہان بارے کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اعلان کیا کہ وہ جلد ایک اچھی کتاب لکھیں گی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا۔

جس میں انہوں نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے بات چیت کی۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں اور فیاض الحسن چوہان اچھے دوست ہوا کرتے تھے، ساتھ بیٹھ کر بہت بار کھانا بھی کھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان سے لاکھ درجے بہتر ہوں، میرے اندر فیاض الحسن چوہان سے زیادہ خوفِ خدا ہے۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ہے، اگر ہماری عزت پر کوئی حرف آئے گا تو ہم چُپ نہیں بیٹھیں گے۔مجھے سب پتہ ہے کہ یہ لوگ یتیم خانے سے لڑکیاں لا کر کیا کرتے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی مہم میں اترنے کا اعلان کیا ہے تاہم وزیراعظم نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کا محاذ گرم ہے، اسی سلسلے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی ہے، مستعفی ہوکر پارٹی امیدوار کی مہم چلانا چاہتی ہوں۔ فردوس عاشق نے کہا کہ مستعفی ہونے کی اجازت ملنے تک بطور معاون خصوصی کام جاری رکھوں گی، یہ نہیں چاہتی کہ الیکشن کمیشن سے میچ پڑا رہے اس لیے قانونی راستہ اختیار کررہی ہوں۔

About admin

Check Also

بہن بھائی کی شادی جائز قراردینےو الامذہب،پاکستان کی کونسی مشہورشخصیات اس مذہب سےتعلق رکھتی ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کواس وقت دوحصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ایک وہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *