اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اب تک خواتین ہی بچوں کو جنم دیتی آئی تھیں تاہم اب مرد بھی ہوشیار باش! چینی سائنسدانوں نے اب مردوں کو حا ملہ کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے۔ چینی سائنسدانوں نے اس حیران کن تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے ہیں جن کے نتائج بہت حوصلہ افزاء سامنے آئے ہیں۔
ان تجربات میں سائنسدانوں نے مادہ چوہوں کے جسموں سے بچے دانی نکال کر نر چوہوں کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کر دی اور پھر انہیں مصنوعی طریقہ افزائش آئی وی ایف کے ذریعے حا ملہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ان نر چوہوں میں بغیر کسی سنگین پیچیدگی کے صحت مند بچے پیدا ہوئے۔ ان نر چوہوں میں زچگی کا عمل بھی آپریشن کے ذریعے کیا یا ہے۔ دوسری جانب بیوی اگراچھی ہوتو دنیا جنت بن جاتی ایک ویتنامی شخص نے اپنی بیوی کی جدائی کا صدمہ نہ سہہ سکنے کے بعد اُن کی قبر کھودی، باقیات نکالی اور ان باقیات کو پلاسٹر کے ایک مجسمے میں رکھ دیا۔ وہ غمزدہ شخص گزشتہ سولہ سالوں سے اپنےبستر پر اس مجسمے کے ساتھ سوتے ہیں۔مسٹر لی وان کی کہانی 2009 میں سامنے آئی تو بہت سے لوگوں نے اس پر یقین ہی نہ کیا۔ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کوئی قبرستان میں دفن اپنی بیوی کی قبر کھود کر ہڈیاں باہر نکال سکتا ہے اور پھر ان کے ساتھ سو بھی سکتا ہے لیکن مسٹر لی وان پچھلے سولہ سالوں سے ایسا ہی کر رہے ہیں۔ایسا کرنے پر اُن کے رشتے دار اور گاؤں والے بھی اُن کی مخالفت کر رہے ہیں، لیکن انہیں کسی کی پرواہ نہیں۔مسٹر لی وان اور اُن کی بیوی کی شادی 1975 میں ہوئی تھی۔اُن کی شادی اُن کے والدین نے طے کر دی تھی۔