Breaking News

عمران خان پر اللہ مہربان ایک ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم کپتان کو داد دینے لگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے جب سے حکومت سنبھالی ہے تب سے وزیر اعظم عمران خاں ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان کے فناننشل ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات ختم ہوگئے۔

نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر ہوم ورک مکمل کرلیا اور تمام قانونی ضروریات پوری کر لیں، پاکستان کی جانب سے تمام اقدامات کو رپورٹ کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا۔پاکستان نے 27 میں سے 26سفارشات پر عمل درآمد کیا جس کے بعد اس کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات ختم ہو گئے۔ سال 2021 میں پاکستان گرے لسٹ میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اس معاملہ کو سیاسی رنگ دیا اور پاکستان کو بلیک لسٹ کرنی کی بھر پور کوشش کی اور ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک س ر ابطے بھی کیے۔ پاکستان نے باقی شقوں پر بھی 100 فیصد کام مکمل کرلیا ہے اور پارلیمنٹ سے بھی قانون سازی کے ذریعے  کووئیریز کودور کردیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے زیربحث معاملات کو باہر میڈیا میں یا کسی بھی فورم پر ڈسکس نہیں کرسکتا. مگر بھارت نے ہمیشہ اس کی خلاف ورزی کی،بھارت کی باری آئے گی تو بھارت کو سوالات کا جواب دینا پڑیگا۔ذرائع کے مطابق دسمبر سے قبل پاکستان باقی شقوں پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تاہم 23 اکتوبر سے شروع ہونے والی پلانری میں پاکستان گرے لسٹ سے باہر بھی نہیں آ سکے گا، پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ایکشن پوائینٹس پر عملدرآمد مکمل کر چکا ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *