Breaking News

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور وہیل چیئر پر ہی آتے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ عمر شریف ایک مزاحیہ فنکار ہیں اور اُنہوں نے تین شادیاں کی تھیں اب عمر شریف نے اپارٹمنٹ کی فروخت رکوانے کیلئے تیسری بیوی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ عمر شریف شدید علیل ہیں اور انہیں عدالت بھی وہیل چیئر پر لایا گیا۔ عمر شریف کے وکیل نے جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ کے روبرو موقف اپنایا کہ کامیڈین نے 2016 میں بینک سے قرض لے کر اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ وہ شدید علیل ہیں اور انہیں بھولنے کی بیماری ہے، ان کی تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020 میں انہیں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کرالیا۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کو خطرہ ہے کہ ان کی تیسری اہلیہ 11 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ فروخت کرنا چاہتی ہیں لہٰذا عمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے عمر شریف کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کی مہم میں اترنے کا اعلان کیا ہے تاہم وزیراعظم نے انہیں عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کا محاذ گرم ہے، اسی سلسلے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت مانگی ہے، مستعفی ہوکر پارٹی امیدوار کی مہم چلانا چاہتی ہوں۔ فردوس عاشق نے کہا کہ مستعفی ہونے کی اجازت ملنے تک بطور معاون خصوصی کام جاری رکھوں گی، یہ نہیں چاہتی کہ الیکشن کمیشن سے میچ پڑا رہے اس لیے قانونی راستہ اختیار کررہی ہوں۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *