نوجوان لڑکی نے مرد کا روپ دھار کر 3 لڑکیوں سے شادیاں کرلیں، ان سے کیا کرتی رہی یہ راز کیسے کھلا دلچسپ معلومات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) فریب کاری کے بہت سے قصے آپ نے سنے ہوں گے لیکن ایک نوعمر بھارتی لڑکی نے تو دغا بازی کے تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں۔ اس شاطر لڑکی نے کمال مکاری سے لڑکے کا روپ دھارا اور اوپر تلے تین لڑکیوں سے شادی کر ڈالی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے گاﺅں کاسی نیانا منڈل سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ رامادیوی ایک ٹیکسٹائل مل میں کام کرتی تھی۔

اس نے خود کو لڑکا ظاہر کر رکھا تھا اور کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہوا۔ وہاں اس کے ساتھ کام کرنے والی لڑکی رامبھا سے اس کی دوستی ہو گئی اور کچھ ہی عرصے میں یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ بات اتنی آگے بڑھی کی شادی تک پہنچ گئی، لیکن دو ماہ قبل جب ان کی شادی ہوئی تو پہلی بار رامبھا کو پتا چلا کہ وہ کیا کر بیٹھی ہے۔رامبھا اس دھوکے کی شکایت لے کر پولیس کے پاس چلی گئی، لیکن تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ وہ راما دیوی کی پہلی شکار نہیں تھی۔ تفتیش کے دوران چالاک لڑکی نے اعتراف کیا کہ وہ اس پہلے 16 سالہ جیوتی اور 17 سالہ وریندہ کو بھی اسی طرح دھوکہ دے چکی ہے۔ دونوں لڑکیوں نے بدنامی کے ڈر سے پولیس کو شکایت نہیں کی تھی۔راما دیوی پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے، جبکہ اس کے دھوکے کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔جبکہ  سابق صدر مملکت  ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

About admin

Check Also

حکیم لقمان جب دنیا سے جانے لگے فرمایا تھا مرد کی مردانگی ختم ہونے لگے تو یہ دانے کھالینا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج آپ کو وہ نسخہ بتائیں جو کہ حکیم لقمان نے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *