اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے چینی کی قیمت کا تعین کر دیا، باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شہر میں چینی کی تعین کردہ فِی کلو قیمت 88 روپے 24 پیسے مقرر کردی ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جائے گی۔ ڈی سی نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری نرخ نامے کے مطابق چینی کی فروخت کو یقینی بنائیں۔
گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔دوسری جانب عید قرباں کے قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔لہسن 5 روپے اضافے کے بعد 130 سے 135 روپے کلو ،ادرک پانچ روپے اضافے کے بعد 415 سے 425 روپے فی کلو،لیموں 105 سے 110 روپے کلو ،ٹماٹر 3 روپے اضافے کے بعد 70 سے 73 روپے فی کلو ،ہری مرچ2 روپے اضافے کے بعد 85 سے 88 روپے فی کلو ،گاجر 80 سے 83 روپے فی کلو، کھیرا 50 سے 52 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہےعمران خان نے کہا تھا کہ غریب عوام کے بارے میں سوچا جائے گا، غریب عوام بھوکے نہیں سوئیں گےمگر جو حالات جا رہے لگتا ہے کہ عید کے روز بھی غریب عوام بھوکے رہیں گے۔ جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کے موبائل فون کو ہیک کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے ، یہ فون ماضی میں عمران خان نے ایک بار استعمال کیا تھا لیکن اب اس پر وزیراعظم کا ردعمل معلوم نہیں ہوسکا۔ واشنگٹن پوسٹ اور دس ممالک کے 16میڈیا شراکت داروں کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے مطابق بھارت میں کم از کم سات افراد پر مشتمل گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔