Breaking News

افغانستان پر نگاہ رکھنے کیلئےکس ملک نے امریکا کو فوجی اڈے دینے کی پیشکش کردی،جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) روس نے امریکا کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش کر دی۔روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان پر نگاہ رکھنےکے لیےتاجکستان اور کرغزستان میں اپنےاڈے دینےکی پیشکش کی ہے۔روسی اخبار کے مطابق امریکاکی جانب سے فی الحال روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔

رپورٹ کے مطا بق روس کی جا نب سے امریکا کو اڈے دینے کی پیشکش جینیوا میں ملاقات کے دوران دی جبکہ دوسری طرف سابق صدر مملکت  ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آیا۔ ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کیا۔ 60 کی دہائی میں کراچی میں کاروبار کا آغاز کیا اور بعد میں سیاست میں آگئے۔ صدر مملکت عارف علوی، مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی، سابق صدر آصف علی زرداری نے ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر  افسوس ہے، دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستانی اب کتنے سال تک سعوی عرب نہیں جا سکیں گے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس نے بہت کچھ کرنے پر مجبور کر دیا۔ رپورٹ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *