دس لاکھ کا ہینڈ بیگ کی ڈیمانڈ اور ریحام خان کو طلاق ۔۔وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،چاہنے والے بھی حیران

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دنوں خواتین کے لباس سے متعلق دیئے گئے ایک بیان پر بہت کچھ لے دے ہوئی اور اب ان کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہے ہوتے ہیں کہ ایک خاص طرح کی عورتوں سے انہیں کتنی نفرت ہے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ انٹرویو ان دنوں کا ہے جب محترمہ ریحام خان ان کی اہلیہ تھیں۔ وہ بنی گالہ کے سبزہ زار میں ریحام خان اور خاتون اینکر کے ہمراہ موجود ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے ایسی عورتوں سے سخت نفرت ہے جنہیں معاشرے کی کوئی فکر نہ ہو کہ اس میں کیا ہو رہا ہے۔ انہیں بس مہنگے لباس اور ہینڈ بیگز سے غرض ہو، مجھے ایسی عورتوں سے نفرت ہے خواہ وہ کتنی ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں۔عمران یخان کی اس بات پر خاتون اینکر کہتی ہے کہ اس بات سے یہ تو واضح ہو گیا کہ ریحام خان کو برانڈز کا شوق نہیں ہے، جس پر عمران خان کہتے ہیں کہ اگر ریحام خان مجھ سے 10لاکھ کا ہینڈ بیگ مانگے گی تو میں اسے طلاق دے دوں گا۔ دوسری جانب جرمنی کے مغربی حصے میں ایک اور ڈیم میں طغیانی کے باعث سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ پہلے سے جاری سیلاب کی صورت حال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 80 سے زائد ہوگئی، کئی سالوں بعد جرمنی میں اس طرح بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی ریاست نور ڈر ائن ویسٹ فالن اور رائنلینڈ-پالاتینات کے قصبوں اور گاؤں کو بپھرے ہوئے دریا نے نگل لیا، جس سے وہاں کی برادریاں پریشان ہیں۔رائنلینڈ-پالاتینات کی وزیر مالو ڈریئر نے بروڈکاسٹر ‘زیڈ ڈی ایف’ کو بتایا کہ مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Leave a Comment