Breaking News

تیرے مرنے کا انتظار ہے مرتا کیوں نہیں ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  اس دنیا میں زندہ رہنا بھی بہت ہی مشکل ہوتا جا رہا ہے بھارت میں ایک انوکھا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک 74 سالہ شدید علیل شخص کو ان کے گھر والے مارنا چاہتے تھے اور اسی وجہ سے ان کے بھائی نے انہیں لا شیں رکھنے والے فریزر میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابقریاست تامل ناڈو میں 74 سالہ شدید علیل شخص کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے گھر والے ان کے مرنے کا انتظار کر رہے تھے۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اسی وجہ سے ان کے بھائی نے اپنے بیمار بھائی کو ساری رات ایک ایسے فریزر میں ڈال دیاجس میں مُردوں کو رکھا جاتا ہے۔حکام کے مطابق انہیں جیسے ہی اطلاع ملی تو انہوں نے اس بیمار شخص کو فوراً اس فریزر سے نکالا جس میں ان کے بھائی نے انہیں ساری رات رکھا ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بالاسُبرامانیہ کمار کو حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور ان کی حالت تشویش ناک تھی جب کہ ان کا بھائی ان کے مرنے کا انتظار کر رہا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بھائی کو فریزر میں ڈال دیا تھا۔74 سالہ شخص کے گھر والوں نے ایک ایجنسی کے ذریعے لاشیں رکھنے والا فریزر حاصل کیا تھا اور جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ اس فریزر میں ایک زندہ انسان کو ساری رات رکھا گیا ہے تو یہ فوراً وہاں پہنچے۔بالاسُبرامانیہ کمار کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ان کی روح ابھی تک جسم سے نہیں نکلی تھی اور ہم انتظار کر رہے تھے کہ کب ان کی روح نکلے گی۔بعدازاں پولیس نے اس معاملے کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

About admin

Check Also

ایک لڑکا اور چھ لڑکیاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی نوجوان کی ایک دن میں ایک لڑکی سے ملاقات طے ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *