تحریک انصاف کو ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا پی ٹی آئی کی طاقت وار شخصیت نے زرداری سے ہاتھ ملا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بہت بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کےسینئر رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 111ہزارہ کالونی سے پی ٹی آئی کے سابق صدر ملک آصف اقبال نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاص سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر شپ کی عوام دوست پالیسیوں اور علاقے کے عوام کیلئے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی بے لوث خدمات اور عوام کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر صدر وارڈ 3حبیب ،انفارمیشن سیکریٹری وارڈ 2عمران خان ،نائب صدر وارڈ 2سرفراز تنولی ،وارڈ 2کے صدر راجہ غلام قادر اور دیگر موجود تھے۔جبکہ دوسری طرف سابق صدر مملکت  ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آیا۔ ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کیا۔60ذی دہائی میں کراچی میں کاروبار کا آغاز کیا اور بعد میں سیاست میں آگئے۔ صدر مملکت عارف علوی، مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی، سابق صدر آصف علی زرداری نے ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Leave a Comment