اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رہنما ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے چند کرداروں کے نام لیے تھے کسی ادارے کا نام نہیں لیا تھا اور ویسے بھی ادارے ہم سب کے ہیں جن کے لیے ہم نے پہلے بھی بہت کچھ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔
کہ اگر آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی تو وہ آپ کی سیاست کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ مان لو کہ آپ ایک پیج پر بھی ہار رہے ہیں اور نوازشریف عوام کی عدالت میں آج بھی جیت رہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر عوام آج چند کرداروں پر تنقید کر رہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام پر عمران خان کو مسلط کرنے والے وہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کہہ چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں تو اس کا مطلب وہ تسلیم کررہے ہیں کہ مجھے لانے والے وہی ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار تیل کی قیمتیں اس حد تک پہنچی ہیں، عمران خان جب بھی مہنگائی میں اضافہ کرتے ہیں تو عوام سلیکٹرز کو کوستے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عزت، خودمختاری اور پہچان کا فیصلہ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں نہیں دیا جاسکتا جس کی اپنی کوئی پہچان نہیں ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا رہنما ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی افواج پاکستان سے پیار کرتی ہے۔