Breaking News

انہوں نے تو صرف میٹرک ہی کیا ہے۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو بہت کم پڑھے لکھے ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ ایک کامیاب معاشرے کے لیے تعلیم انتہائی ضروری ہوتی ہے، ہماری شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد بہت پڑھے لکھے ہیں جبکہ متعدد اداکار و فنکار صرف میٹرک تک ہی تعلیم حاصل کر سکے۔ آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے۔

جنہوں نے میٹرک یا ایف اے تک ہی تعلیم حاصل کی۔اقراء عزیزاقراء عزیز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ تصور کی جاتی ہیں، انہوں نے شاندار اداکاری کے باعث انتہائی کم عرصہ میں وہ مقام حاصل کیا جو بڑے بڑے اداکار کئی عرصہ میں حاصل نہ کر سکے۔ اقراء نے بہت ہی چھوٹی عمر سے اداکاری کا آغاز کردیا تھا، اقراء عزیز نے محض ایف اے تک ہی تعلیم حاصل کی ہے۔ نیلم منیر اداکارہ نیلم منیر نے جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو یہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں، جبکہ یہ اپنے امتحانات کی تیاری کے لیے کتابیں شوٹ پر ہی لے آیا کرتی تھیں۔ کام کا بوجھ ہونے کے باعث نیلم صرف ایف اے تک تعلیم حاصل کرسکیں۔ فہد مصطفیٰ فہد مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لیے بے پناہ کوششیں کیں، جبکہ آج ان کی کامیابی اس کا واضح ثبوت ہے۔ فہد مصطفیٰ ناصرف بہترین اداکار بلکہ ایک قابل میزبان اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے صرف میٹرک تک ہی تعلیم حاصل کی۔ ندا یاسر پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان ندا یاسر کو کون نہیں جانتا؟ ندا نے شوبز کیرئیر کا آغاز اداکاری سے کیا تاہم بعدازاں انہوں نے میزبانی کے فرائض انجام دینا شروع کیے۔ ندا نے صرف میٹرک تک ہی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔

About admin

Check Also

بیٹی کی پیدائش کے 26دن بعد جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔۔ عارفہ کے ہاں 26دن بعد جڑواں بچوں کی پیدائش کیسے ہوئی؟حیران کردینے والی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بچوں کی پیدائش خیریت سے ہو بس یہی تمام والدین کی دعا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *