اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کوئین کترینہ کیف اور دبنگ خاں یعنی سلمان خاں کی فلمی جوڑی کے ساری دنیا میں چرچے ہیں جب کہ دونوں کے معاشقے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر آتی رہتی ہیں تاہم اب بھارت کے سپر اسٹار و سلطان سلمان خان نے انکشاف کیا ہے۔
کہ جب جان ابراہم نے ایک فلم سے کترینہ کیف کو نکلوادیا تھا، اس وقت 3 روز تک کترینہ کو جھیلنا پڑا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ 2003 میں جان ابراہم نے سایہ فلم سے کترینہ کیف کو نکلوا دیا تھا اور ان کی جگہ تارا شرما کو کاسٹ کیا تھا، جس کی وجہ سے کترینہ رو رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ میرا پورا کیریئر تباہ ہوگیا ہے۔سلمان خان نے کہا کہ میں نے کترینہ سے کہا کہ تم اس واقعے پر کچھ سالوں کے بعد ہنسو گی۔ پھر 2009 میں فلم نیویارک آئی جس میں جان ابراہم اور کترینہ نے ایک ساتھ کام کیا اور فلم بڑی ہٹ ہوئی۔دبنگ خان نے مزید کہا کہ میرے اور کترینہ دونوں کے بڑے پن کی وجہ سے جان ابراہم کو بڑی ہٹ ملی۔ دوسری جانب پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے شوہر حشام ریاض نے اپنی شادی اور پروپوز سے متعلق مداحوں کیساتھ کہانی شیئر کر دی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی شوہر حشام کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی ، دوران شو میزبان ندا یاسر کے سوال پر حشام ریاض شیخ نے بتایا کہ شادی کے لیے شرمیلا کو منانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا کہ ارد گرد موجود لوگوں کو منانا مسئلہ تھا۔حشام ریاض کے مطابق شرمیلا تو ان سے شادی کے لیے پہلے دن سے ہی راضی تھیں جبکہ شادی کے لیے والدین بھی راضی تھے۔