اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر ممنون حسین آج 80 برس کی عمر میں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی ایک خوبی ایسی بھی تھی جس کی سیاسی مخالفین بھی دل کھول کر تعریف کیا کرتے تھے۔سنہ 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہنے والے ممنون حسین انتہائی نفیس اردو بولتے تھے۔
یہی نہیں بلکہ وہ اپنی لکھی ہوئی اور زبانی تقاریر بھی ایسی رواں اردو میں کیا کرتے تھے کہ سننے والوں پر سحر طاری کردیتے تھے۔ ان کی یہ خاصیت تھی کہ وہ اپنی تقریر کے دوران اردو اور صرف اردو ہی بولتے تھے اور کسی دوسری زبان کا ایک لفظ بھی استعمال نہیں کرتے تھے۔ ان کی یہ ایک ایسی خوبی تھی جس کی نہ صرف ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بلکہ سیاسی مخالفین بھی تعریف کیا کرتے تھے۔ حکومتی ذرائع نے زلفی بخاری کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ زلفی بخاری کی کابینہ میں واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں، وفاقی کابینہ میں زلفی بخاری کی دوبارہ شمولیت ممکن نہیں۔ خیال رہے عیدکےبعدوفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید وزراکو شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ق لیگ، ایم کیو ایم و دیگر اتحادیوں کو وعدے کے مطابق وزارتیں دی جاسکتی ہیں جبکہ زلفی بخاری کو بھی دوبارہ کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے کی تحقیقات میں نام سامنے آنے پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی، چیئرمین نیشنل ٹورازم بورڈ اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن زلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔