Breaking News

میں نے غلطی کی جو گھر والوں سے پوچھے بغیر ۔۔۔۔‘‘ لاہور یونیورسٹی میں پرپوزل کی ویڈیو سے مشہور ہونے والے طالب علم کا حیران کُن اقدام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لاہور کی پرپوزل ویڈیو وائرل ہونے کے چار ماہ بعد طالبعلم نے رد عمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں شہریار رانا نے کہا اس دن جو ویڈیو وائرل ہوئی یہ سب میرے لیے سرپرائز تھا اور مجھے بتایا گیا تھا کہ برتھ ڈے پارٹی ہے۔

تو میں جب وہاں گیا تو مجھے پرپوز کیا گیا۔ پرپوزل پر مجھے کافی خوشی ہوئی اور ویڈیوز دیکھ کر مجھے بھی ایسا ہی لگا کہ جیسے کوئی فلمی سین ہے لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ آپ کے سامنے ہی ہے۔ جب میں نے یونیورسٹی کے گروپ پر اپنی ویڈیوز دیکھیں، اس پر جو میمز اور ٹک ٹاک بنیں مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ یہ میں ہوں۔ شہریار نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گھر والوں اور رشتہ داروں کو جواب دینا بہت مشکل ہو گیا تھا۔ اس کے بعد سب کچھ بہت مشکل سے ہینڈل کیا، وہ ایک بہت مشکل وقت تھا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میرا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے، سرگودھا کے ساتھ میرا علاقہ کوٹ مومن واقع ہے اور میرے والدین یا اہلخانہ کو میڈیا کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہے اور جب اس معاملے پر شدید تنقید کی گئی تو وہ بہت پریشان ہوئے۔ میرے والدین پریشان تھے کہ میرا کیریئر خراب ہورہا ہے۔ انہیں اس بات کی پریشانی تھی کہ اب یہ کیسے آگے داخلہ لے کر ڈگری پوری کرے گا، کر بھی پائے گا یا نہیں یا لوگ اتنی تنقید اور نفرت کا اظہار کررہے ہیں تو کہیں کچھ ہو نہ جائے۔ شہریار کا کہنا تھا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میرے والدین بہت زیادہ دباؤ کا شکار تھے ایسے میں ظاہر ہے۔

کہ مجھے بھی ذہنی دباؤ ہوتا تھا۔ وہ بہت مشکل وقت تھا لیکن الحمداللہ اب وہ وقت گزرچکا ہے۔ شہریار نے یونیورسٹی سے بے دخل کیے جانے کے معاملے پر یونیورسٹی کے اقدام کی حمایت کی اور کہا کہ ویڈیو جتنی زیادہ وائرل ہوگئی تھی تو ایسے میں کوئی بھی یونیورسٹی ہوتی تو وہ یہی کارروائی کرتی جو اس وقت کی گئی۔ یونیورسٹی نے اپنا فرض ادا کیا تھا اور ہمیں دفتر بلایا تھا، لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صورتحال کچھ ایسی تھی کہ میں وہاں نہیں جاسکا اور واپس گھر چلا گیا، 4 سے 5 بجے تک یونیورسٹی کی انتظامیہ نے میرا انتظار کیا تھا لیکن جب ہم نہیں گئے تو یونیورسٹی کو مجبوراً یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں یونیورسٹی انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ اسی معاملے پر دوبارہ ایک کمیٹی بیٹھی تھی، انہوں نے معاملے پر نظرثانی کرکے مجھے یونیورسٹی آنے اور اپنی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی کیونکہ کچھ لوگوں نے ہمیں یونیورسٹی سے نکالنے کی مخالفت بھی کی تھی۔ شہریار کا کہنا تھا کہ لوگوں کی ذہنیت کا کچھ کہہ نہیں سکتے پل میں تولہ پل میں ماشہ ہوتی ہے، لوگوں نے جس نفرت کا اظہار کیا اس سے ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور لڑکی کے لیے ہمارا معاشرہ ویسے ہی بہت سخت ہے۔

انہیں بخشا ہی نہیں جاتا لڑکے کے لیے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ بیٹا خیر ہے۔ ویڈیو میں موجود لڑکی سے متعلق سوال کے جواب میں شہریار نے کہا کہ میں موبائل دیکھ رہا تھا تو میرے سامنے میری شادی کی خبر آئی جس پر خود بھی بہت حیران ہوا کہ میری شادی ہوگئی ہے اور مجھے معلوم ہی نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُس وقت میں نے غلطی کی کہ گھروالوں سے پوچھے بغیر پرپوزل قبول کیا اور وہ پوری دنیا میں وائرل ہوگیا۔ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ وائرل ہوجائے گا، جب یونیورسٹی گروپ میں ویڈیو آئی تب بھی میرے ذہن میں یہی تھا کہ ویڈیو گروپ میں ہی رہے گی باہر نہیں جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پرپوزل ویڈیو کو جب عورت مارچ سے جوڑا گیا تو پھر ہمیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس ویڈیو کو اس سے نہیں جوڑنا چاہئیے تھا۔ اب میرے گھر والے کہتے ہیں کہ ڈگری مکمل کرو، کیریئر بناؤ اس کے بعد جو دل کرے کرو، میری تعلیم مکمل ہونے میں 2 سال رہتے ہیں اس کے بعد ہی شادی ہونی ہوگی تو ہوگی۔ شہریار نے نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سطح پر پرپوز نہ کریں کیونکہ لوگ اسے کوئی اور رخ دے دیتے ہیں۔

About admin

Check Also

کیا آپ کو معلوم ہے برطانوی شاہی خاندان کو لہسن کھانے کی اجازت نہیں کیونکہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شاہی زندگی شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ سے معمور تو ہوتی ہے لیکن اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *