اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور منگل کے روز ڈاکٹر وقار چوہدری ( سابق ڈائریکٹر نیوز اے پی پی ) کی رہائش گا ہ پر انکے سسر محمد اظہارالحق (سابق ریجنل منیجر باٹا ) کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئےتشریف لائے۔ محمد اظہارالحق جو سابقہ صدر جنرل ضیاء الحق کےسب سے چھوٹے بھائی تھے، زندگی میں محنت اور عملی کام سے مقام حاصل کیا۔ جنرل ضیاءالحق کے بھائی ہونے کے باوجود مرحوم اظہارالحق نے سادگی اور سادہ طرزِ زندگی گزاری۔
گورنر پنجاب محمد سرور نے مرحوم کے بلند درجات اور گھر والوں کیلئے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور منگل کے روز ڈاکٹر وقار چوہدری ( سابق ڈائریکٹر نیوز اے پی پی ) کی رہائش گا ہ پر انکے سسر محمد اظہارالحق (سابق ریجنلمنیجر باٹا ) کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئےتشریف لائے۔ محمد اظہارالحق جو سابقہ صدر جنرل ضیاء الحق کے سب سے چھوٹے بھائی تھے، زندگی میں محنت اور عملی کام سے مقام حاصل کیا۔ جنرل ضیاءالحق کے بھائی ہونے کے باوجود مرحوم اظہارالحق نے سادگی اور سادہ طرزِ زندگی گزاری۔ گورنر پنجاب محمد سرور نے مرحوم کے بلند درجات اور گھر والوں کیلئے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔ دوسری جانب سابق صدر مملکت ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آیا۔ ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کیا۔ 60 کی دہائی میں کراچی میں کاروبار کا آغاز کیا اور بعد میں سیاست میں آگئے۔ صدر مملکت عارف علوی، مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی، سابق صدر آصف علی زرداری نے ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔