اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سلمان خان کی فلم ریڈی کا امر چوہدری 26 سال کی عمر میں کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ریڈی‘ میں امر چوہدری کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار موہت باگھل 26 سال کی عمر میں موذی مرض کینسر کے خلاف جن، گ ہار گئے۔ماتھورا اترپردیش سے تعلق رکھنے والے موہت باگھل 1993میں پیدا ہوئے۔
اداکاری کا شوق بچپن میں ہی ممبئی لے آیا جہاں موہت نے کامیڈی شو ’چھوٹے میاں ‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ موہت باگھل نے ریڈی کے علاوہ موہت نے فلم ’اکیس توپوں کی سلامی‘ اور ’گلی گلی چور ہے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ چھوٹی عمر میں موت پر بھارتی اداکاروں نے موہت باگھل کی موت پر اظہارافسوس کیا ۔ بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ موہت کی موت کی خبر سن کر سکتے میں ہیں۔ خیال رہے کہ موہت باگھل کو اداکار سلمان خان نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا تھا، موہت باگھل بچپن سے ہی سٹیج، فلم اور مختلف کامیڈی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھارہے تھے۔موہت باگھل سے قبل لیجنڈ اداکار رشی کپور اور عرفان خان بھی دنیا سے جاچکے ہیں۔۔ یہ دونوں سینئر اداکار بھی کینسر کے مریض میں مبتلا تھے۔دوسری جانب سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے، مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، ممنون حسین گزشہ 2 ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء اور سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔