سندھ میں فوری طور پر گورنر راج لگایا جائے۔۔!! عمران خان سے مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ اگر وفاق اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی بات کرتا ہے تو ہم ساتھ دیں گے،اٹھارویں ترمیم میں مزید ترمیم کی کچھ گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں فوری طور پر گورنر راج نافذ کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ان کے طرز حکمرانی کے خلاف ہیں،اگر ملک کی سلامتی خطرے میں پڑتی ہے تو گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔ عامر خان نے کہا کہ اندرون سندھ نادرا کا 50فیصد عملہ جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث رہا ہے ،سندھ میں اقتدار کی ہوس میں جعلی اکثریت حاصل کی گئی ہے، سندھ حکومت جعلی اکثریت سے وجود میں آئی ہے، جعلی ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں، 40لاکھ جعلی ووٹرزکا اندراج کرایا گیا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے ایف آئی کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں بہت تشویشناک باتیں سامنے آئی ہیں،جمہوریت کے لبادے میں ملک دشمن اپنا کام کررہے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں نادرا میں ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔ جبکہ اہم ترین دریا میں سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دريائے چناب پر سيلاب کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔ حکام نے ريڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فلڈ ريليف کيمپ قائم لگاديے۔ جبکہ جنوبی وزيرستان ميں بارش کے بعد ندی نالوں ميں طغيانی آگئی اور گومل زام ڈيم نہر وارن کے مقام پر ٹوٹ گئی درجنوں مکانات منہدم ہوگئے۔

Leave a Comment