انا للہ واناالیہ راجعون ۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی ، 47افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر موذی کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 689 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 111، سندھ میں 3 لاکھ 51 ہزار 6، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، بلوچستان میں 28 ہزار 588، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 163، اسلام آباد میں 84 ہزار 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 52 لاکھ 48 ہزار 785 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 910 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 689 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 852، سندھ میں 5 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 377، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 596 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ اہم ترین دریا میں سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دريائے چناب پر سيلاب کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔ حکام نے ريڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فلڈ ريليف کيمپ قائم لگاديے۔ جبکہ جنوبی وزيرستان ميں بارش کے بعد ندی نالوں ميں طغيانی آگئی اور گومل زام ڈيم نہر وارن کے مقام پر ٹوٹ گئی درجنوں مکانات منہدم ہوگئے۔

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *