پنجاب کابینہ میں رد و بدل! میاں محمود الرشید کو بڑا سرپرائز دے دیا گیا

حکومت پنجاب نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی وزارت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کی وزارت تبدیل کرتے ہوئے انہیں بلدیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید کی طرف سے وزارت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔

نئے وزیرِ بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کو ان کی نئی ذمے داریوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔گزشتہ حکومت میں میاں محمود الرشید پنجاب میں قائد حزب اختلاف تھے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے آغاز سے ہی عمران خان کے ساتھی ہیں ۔ ان کی سیاسی وابستگی پہلے جماعت اسلامی سے تھی جسے چھوڑ کر وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ ذرائع کے مطابقپارٹی میں ان کی مقبولیت کی وجہ سے مرکز اور پنجاب میں ان کی مخالفت بھی بڑھتی جارہی تھی ۔ دوسری طرف ہاؤسنگ اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے محکمہ جات جو کرپشن سے لتھڑے ہوئے ہیں بھی ان کے ماتحت رہے اور بدنام زمانہ محکموں کا انچارج وزیر ہونا بھی فی زمانہ ایک ڈس کوالی فیکیشن ہے۔جبکہ دوسری طرف ملک بھر میں طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری، دريائے چناب ميں سيلاب کا خطرہ بڑھ گيا، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں ميں بادل جم کر برسے ہیں جس کے بعد کئی شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جبکہ اہم ترین دریا میں سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دريائے چناب پر سيلاب کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔ حکام نے ريڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فلڈ ريليف کيمپ قائم لگاديے۔ جبکہ جنوبی وزيرستان ميں بارش کے بعد ندی نالوں ميں طغيانی آگئی اور گومل زام ڈيم نہر وارن کے مقام پر ٹوٹ گئی درجنوں مکانات منہدم ہوگئے۔

Leave a Comment