تبدیلی آ گئی !حکومت نے پٹرول اتنا مہنگا کر دیا کہ شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے ، لائٹ ڈیزل ایک روپے 27 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میںایک روپے 39 پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

شہباز گل کا کہناتھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 40 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ ا ن کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی خواہش کے برعکس عوام کو ریلیف فراہم کیا جبکہ دوسری طرف ملک بھر میں طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری، دريائے چناب ميں سيلاب کا خطرہ بڑھ گيا، حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں ميں بادل جم کر برسے ہیں جس کے بعد کئی شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جبکہ اہم ترین دریا میں سیلاب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دريائے چناب پر سيلاب کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔ حکام نے ريڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فلڈ ريليف کيمپ قائم لگاديے۔ جبکہ جنوبی وزيرستان ميں بارش کے بعد ندی نالوں ميں طغيانی آگئی اور گومل زام ڈيم نہر وارن کے مقام پر ٹوٹ گئی درجنوں مکانات منہدم ہوگئے۔اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں مکانات منہدم سیلابی ریلے کے باعث ٹانک کا پشاور سمیت درجنوں دیہات سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ کوہلو ميں موسلا دھار بارش سے تحصيل ماوند کی رابطہ سڑکيں بہہ گئيں جس سے کوہلو کا کوئٹہ اور ديگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگيا ہے۔ پنجاب میں بھی بادل خوب برسے ہیں، فیصل آباد میں 29ملی ميٹر بارش نے شہر کو ڈبو ديا سڑکيں تالاب بن گئيں۔ حافظ آباد ميں بادل ايسے برسے کہ سڑکيں اور گلياں ندی نالوں کا منظر پيش کرنے لگی، منڈی بہاء الدين ميں بھی موسلا دھار بارش سے نشيبی علاقے زير آب آگئے۔

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *