پانچ بیٹیوں کی ماں کا 21 سالہ لڑکے سے چوتھی شادی کا فیصلہ، بیٹیوں اور دامادوں نے بڑا قدم اٹھالیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک کہاوت ہے کہ “دل ہونا چاہی دا جوان عمراں چہ کی رکھیا” جی ہاں انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ کہ اپنی زندگی کو بھر پور انداز میں انجوائے کرے اور بڑی خواہش تو شادی پہ شادی کرنا ہی ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک دلسچپ واقعہ اب سامنے آیا ہے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پانچ بیٹیوں کی 45 سالہ ماں نے خود سے 24 سال چھوٹے 21 سالہ نوجوان سے چوتھی شادی کا فیصلہ کرلیا جس کے باعث اس کی بیٹیاں اور داماد تھانے پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ خاتون گزشتہ ایک سال سے 21 سالہ نوجوان کے ساتھ لِو اِن ریلیشن شپ میں رہ رہی ہے۔ اس کی پہلے تین شادیاں ہوئی تھیں، پہلے شوہر نے اسے طلاق دے دی تھی جبکہ اس کا دوسرا اور تیسرا شوہر انتقال کر گئے۔ ادھیڑ عمر خاتون کی پانچ بیٹیاں ہیں جن میں سے دو کی شادیاں ہوچکی ہیں۔ خاتون نے لِو اِن ریلیشن شپ میں ایک سال گزارنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ 21 سالہ نوجوان سے شادی کرلے گی۔ اس کا یہ اعلان سن کر اس کی بیٹیوں اور دامادوں نے پہلے تو اسے بہت سمجھایا لیکن وہ نہ مانی تو تھانے پہنچ گئے۔ دوسری جانب کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی لڑکی کی روٹی بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس خوبرو لڑکی کی مسکراہٹ نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور اس کا ایک دیہاتی لڑکی کی طرح روٹی پکانے کا انداز لوگوں کو بہت پسند آیا۔ یہ لڑکی کون ہے اور کہاں رہتی ہے؟ انڈیا ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں ان سوالوں کے جوابات دے دئیے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس لڑکی کا نام امینہ ریاض ہے اور اس کی عمر محض 15سال ہے۔ وہ ایک خانہ بدوش فیملی سے تعلق رکھتی ہے، جو کراچی کے مضافات میں مقیم ہے۔

Leave a Comment