Breaking News

گول روٹی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی پاکستانی لڑکی امینہ ریاض کے بارے میں وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی لڑکی کی روٹی بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس خوبرو لڑکی کی مسکراہٹ نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور اس کا ایک دیہاتی لڑکی کی طرح روٹی پکانے کا انداز لوگوں کو بہت پسند آیا۔ یہ لڑکی کون ہے اور کہاں رہتی ہے؟

انڈیا ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں ان سوالوں کے جوابات دے دئیے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس لڑکی کا نام امینہ ریاض ہے اور اس کی عمر محض 15سال ہے۔  وہ ایک خانہ بدوش فیملی سے تعلق رکھتی ہے، جو کراچی کے مضافات میں مقیم ہے۔ امینہ ریاض نے اپنی یہ ویڈیو خود سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی تھی بلکہ اسی علاقے کے ایک نوعمر لڑکے نے اس کی ویڈیو بنا کر آن لائن پوسٹ کی تھی جو پوری دنیا میں وائرل رہی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بڑی تعداد میں صحافیوں نے امینہ ریاض کے گھر جانا شروع کر دیا لیکن امینہ اور اس کی فیملی نے کیمرے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ انسٹاگرام پر ایک اکاﺅنٹ موجود ہے جس پر امینہ ریاض کی روٹی بنانے، سبزی کاٹنے، سالن پکانے اور دیگر گھریلو کام کاج کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اس اکاﺅنٹ کو 3لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔  دوسری جانب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پانچ بیٹیوں کی 45 سالہ ماں نے خود سے 24 سال چھوٹے 21 سالہ نوجوان سے چوتھی شادی کا فیصلہ کرلیا جس کے باعث اس کی بیٹیاں اور داماد تھانے پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ خاتون گزشتہ ایک سال سے 21 سالہ نوجوان کے ساتھ لِو اِن ریلیشن شپ میں رہ رہی ہے۔ اس کی پہلے تین شادیاں ہوئی تھیں، پہلے شوہر نے اسے طلاق دے دی تھی جبکہ اس کا دوسرا اور تیسرا شوہر انتقال کر گئے۔ ادھیڑ عمر خاتون کی پانچ بیٹیاں ہیں جن میں سے دو کی شادیاں ہوچکی ہیں۔

About admin

Check Also

کیا آپ کو معلوم ہے برطانوی شاہی خاندان کو لہسن کھانے کی اجازت نہیں کیونکہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شاہی زندگی شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ سے معمور تو ہوتی ہے لیکن اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *