”کرونا وائر س کا پھیلاؤ، صوبائی حکومت نے مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح ایک بار پھر سے بڑھنا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو بھی سخت فیصلے لینا پڑ رہے ہیں جس کی وجہ سے عید الاضحی کے موقع پر بھی مارکیٹیں بند رکھنا ہوں گی جو کہ عوام کے لئے ایک بُری خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے،جمعہ کو بلوچستان میں تمام مارکیٹس بند رہیں گی، کورونا کیسز میں اضافہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے ،صوبے میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں، عوام جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم خطر ناک ثابت ہو سکتی ہے،احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کرونا وائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا سے بچ سکتے ہیں، عید قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے، بلوچستان میں گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، کورونا کیسز میں اضافہ ایس او پیزپر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے،جمعہ کو بلوچستان میں تمام مارکیٹس بند رہیں گی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کاروباری مراکزرات10بجے تک کھلے رہیں گے، صوبے میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ، عوام جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مصالحتی سیاست چھوڑ کر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کرلیا ، ن لیگ کے صدر نے منتخب لیگی ارکان کو ہفتے میں کم از کم 2 دن اپنے حلقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا جائے ۔

Leave a Comment