Breaking News

آج کا دن پاکستانیوں کو سوگوار کر گیا ورلڈ کپ جتوانے والے نامور کھلاڑی انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج ایک اہم ترین شخصیت نامور کھلاڑی کے بارے میں افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

کینسرکے مرض میں مبتلا اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے ہیں ۔ 47 سالہ اولمپیئن نوید عالم شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ان کی بیٹی کے مطابق گزشتہ رات کیمو تھیراپی کے بعد ان کے والد کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ نوید عالم 1994ء کے ہاکی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے رکن تھے جب کہ اولمپکس، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ہاکی اولمپئین اور ورلڈکپ 1994ء کی فاتح ہاکی ٹیم کے  رکن نوید عالم میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ۔اہل خانہ کے مطابق طبیعت ناساز ہونے پر 47 سالہ سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم نے شوکت خانم میموریل ہسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ۔ ⁠نوید عالم کی بیٹی کے مطابق ڈاکٹرز نے ان کے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ۔ نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لے لی تھی ۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے بھی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کے تمام تر اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

About admin

Check Also

مجھےآزاد کشمیرکا وزیراعظم نہ بنایا گیا تو؟ بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم عمران خان کو د ھمکی دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *