اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جیسا کہ عید الاضحی کی تیاریاں جوش و خرش سے جاری ہیں اور عید الاضحی انشاء اللہ 21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی ۔مون سون کی بارشوں کا سین بھی چل رہا ہے تاہم اب محکمہ موسمیات نے عید الاضحی کے موقع پر بھی بارش کی پشین گوئی کر دی ہے۔
عید قرباں کے دن اور اس سے قبل کراچی اور اس کے مضافات میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، شہریوں کو قربانی کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بروز بدھ کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں تاحال معطل ہیں۔صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی شدید گرمی میں پارہ 36 ڈگری کو چھو گیا تھا،16جولائی تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ مون سون کے پہلے اسپیل میں درمیانی درجے کی بارشیں ہوں گی،20 اور 21 جولائی کو بھی شہر میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو6 تنخواہوں کے برابر اعزازیہ ادا کردیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار جن ملازمین نے بجٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے انہیں 6 ماہ کی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیا گیا ہے ۔