”فیس بک پر جوانی کی تصویر لگا کر پاکستانی لڑکے سے عشق لڑانے والی ترک خاتون جب شادی کرنے پاکستان پہنچی تو“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیا عشق ایسا بھی ہوتا ہے پاکستانی نوجوان کے ساتھ شادی کا خواب سجائے ترکی سے لاہور آنے والی خاتون کو متوقع شوہر زیادہ عمر کے باعث چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ایان چنگ یلدیز نامی ترک خاتون لاہور کے علاقے بادامی باغ میں اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرنے پہنچیں۔

نوجوان نے انہیں ریسیو کیا اور جب دیکھا کہ خاتون کی عمر 54 سال ہے تو وہ گاڑی لانے کا بہانہ کرکے اسے چھوڑ کر بھاگ گیا۔خاتون کے مطابق اس کی لاہور کے نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ اس نے فیس بک پر اپنی جوانی کی تصویر لگا رکھی تھی لیکن حقیقت میں ان کی عمر 54 سال ہے اور اسی وجہ سے ان کا محبوب انہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔خوفزدہ محبوب کے فرار ہونے پر خاتون تھانہ لاری اڈہ پہنچ گئیں لیکن اردو اور انگریزی سے ناواقف ہونے کی بنا پر پولیس اہلکاروں کو اپنا مسئلہ نہ سمجھا سکیں جس کے بعد پولیس حکام نے ترک قونصل خانے سے رابطہ کیا۔ ترک خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا ہے اور درخواست کی ہے کہ اس کے محبوب کو ڈھونڈا جائے۔ ترک قونصل خانے نے خاتون کیلئے رہائش کا انتظام کرکے پولیس کے بغیر اپنے طور پر نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں تو گرمی ہے ہی ، مگر دنیا کے باقی ممالک میں کیا حال ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران و پریشان رہ جائیں گے ۔ قارئین سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں کویت میں پڑنے والی قیامت خیز گرمی کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے، کہا جا رہا ہے کہ کویت میں اس وقت ٹمپریچر 73ڈگری سینٹی گریڈ جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے وہاں سڑکوں پر موجود کاریں تک پگھل کر سڑکوں پر بہہ رہی ہیں ۔

About admin

Check Also

بہن بھائی کی شادی جائز قراردینےو الامذہب،پاکستان کی کونسی مشہورشخصیات اس مذہب سےتعلق رکھتی ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کواس وقت دوحصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ایک وہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *