ایم این اے کا بھانجا سرکاری ملازم بن کر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یقین جانیں کہ یہ صرف پاکستان یا بھارت میں ہی ہو سکتا ہے، سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل جس نے پاکستانیوں کا دماغ چکرا کر رکھ دیا ۔ جی قارئین ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم این کے بھانجے سے مفت کی تنخواہ ہڑپ کرنے پر گٹر صاف کروایا جا رہا ہے۔

سندھ کے علاقے دادو کے سول ہسپتال میں سویپر کی پوسٹ پر بھرتی ہونے والے ایم این اے رفیق جمالی کے بھانجے سے سیشن جج دادو گٹر صاف کروا رہے ہیں ، جس کی ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے بتایا جا رہا ہے کہ بھانجے موصوف سویپر کی پوسٹ پر بھرتی تو ہو گئے تھے تاہم انہیں اپنا کام کرنے میں سخت شرم محسوس ہو تی تھی جس کی وجہ سے وہ گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کیا کرتے تھے ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور پاکستانی عوام سیشن جج دادو کی اس کارروائی پر انہیں خوب سراہ رہے ہیں ۔ جس ایم این اے کا یہ بھانجا ہے وہ رفیق جمالی ہیں اور اُن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ آپ کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے ؟ کومنٹ میں ضرور بتائیے گا۔ اب نیچے گٹر صاف کرنے کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *