Breaking News

کمال راشد خان نے پریانکا کی طلاق اور کنگنا کی شادی سے متعلق پیشگوئی کر دی

بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طلاق اور کنگنا رناوت کی شادی سے متعلق اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔ کمال راشد خان نے ٹوئٹر پر مختلف پیش گوئیاں کیں جن میں سے ایک اداکارہ پریانکا اور ان کےشوہر نِک جونس سے متعلق ہے۔کے آر کے کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 سالوں کے اندر نِک اپنی اہلیہ پریانکا کو طلاق دے دیں گے۔

کمال راشد خان کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر ناگوار ی کا اظہار بھی کیا گیا جبکہ متعدد صارفین نے کے آر کے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔علاوہ ازیں فلمی ناقد نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بالی وڈاداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کبھی نہیں ہوگی۔خبروں میں رہنے کے شوقین کمال راشد نے اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹوں کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیف اور کرینہ کے دونوں بیٹے اپنے غلط ناموں کی وجہ سے کبھی بھی کامیاب اداکار نہیں بن سکیں گے۔ دوسری جانب بالی وڈ کی مقبول ترین فلم باغبان کے حوالے سے پروڈیوسر رینو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے دلیپ کمار اور راکھی گلزار کا انتخاب کیا تھا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینو چوپڑا نے کہا کہ فلم باغبان کی ہدایتکاری میرے سسر فلمساز بلدیو راج چوپڑا نے کرنا تھی اور انہوں نے فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے دلیپ کمار اور راکھی گلزار کا انتخاب کیا تھا۔رینو چوپڑا نے بتایا کہ بعدازاں کچھ نجی مسائل کے سبب راکھی نے فلم کرنے سے انکار کر دیا اور میرے سسر کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی جس کے بعد فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔کئی سال بعد فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کر کے اسے بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی ہدایتکاری رینو کے شوہر اور بلدیو راج کے بیٹے روی چوپڑا نے کی اور مرکزی کردار اداکار امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے نبھایا۔

About admin

Check Also

ایک لڑکا اور چھ لڑکیاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی نوجوان کی ایک دن میں ایک لڑکی سے ملاقات طے ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *