ٹرین حادثہ میں ہاتھ آنیوالی نوجوان لڑکی اڑھائی لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش۔۔خریداروں نے بولی دولاکھ لگائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سانحہ ریتی ٹرین حادثہ میں ہاتھ آنے والی نوجوان لڑکی اڑھائی لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش، خریداروں نے بولی دولاکھ لگائی ، سودا نہ ہونے پر پردہ فاش ہوگیا ہے ، ایس ایس پی گھوٹکی کی جانب سے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

کوئی لڑکی فروخت نہیں ہو رہی ہے، الزامات مخالفیں نے لگائے ، تفصیلات کے مطابق تقریبا ڈیرہ ماہ قبل سانحہ ریتی ریلوے اسٹیشن پر خاندان سے بچھڑ کر ایک 15/ 16 سالہ لڑکی ریتی کے قریب واقع گائوں چک چوہدری ارشد آرائیں کی زمین پر کام کرنے والے دو افراد قالو اور بھورل سمیجو کو زخمی حالت میں ملی تھی جو کہ کراچی کے کسی علاقے کی رہائشی بتائی جا رہی تھی ، لیکن وہ ٹرین حادثے کے دوران اپنے خاندان والوں سے بچھڑ کر ان افراد کو مل گئی جنہوں نے اس کو علاج کرانے کے بعد واپس ورثا کے ہاں بھیجنے کا بھی کہتے رہے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ لڑکی نے ایک دو مرتبہ ان لوگوں کے گھر سے نکلنے کی کوشش کی لیکن راستے ان جان اور سنسان ہونے کیوجہ سے فرار نہ ہوسکی ،چند روز قبل اس لڑکی کو مہر قبیلے کے افراد کے ہاتھ بیچنے کا فیصلہ ہوا لیکن انہوں نے دولاکھ روپے دینے کا کہا لیکن قالو اور بھورل سمیجو والوں نے اڈہائی لاکھ روپے طلب کئے جس کی بنا پر سودا طئے نہ ہوسکا اور بات لیک ہوگئی اس طرح کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے ڈی ایس پی اوباڑو محمد پناہ بھٹو کو موقع پر پہنچ کر تحقیقات کرنے کا حکم دیا،تاکہ واقعے ک اصل حقائق کا پتہ چل سکے۔

About admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔ن لیگ کو تاریخی دھچکا اچانک انتقال کی خبر نے مسلم لیگ ن کو ہلا کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *