Breaking News

حمزہ علی عباسی کی والدہ نے انہیں اپنابیٹاماننےسے کیوں انکارکیاتھا؟اداکار نےتہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُن کی والدہ نے ایک بار انہیں اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

حمزہ عباسی نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے شیو کروا لی تھی اور جب وہ گھر آئے تھے تو اُن کی والدہ نے انہیں اپنا بیٹا ماننے سے ہی انکار کر دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب اپنی ماں کلین شیو کی حالت میں دیکھ کر اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دے تو پھر کبھی کلین شیو نہیں ہونا چاہیے۔حمزہ علی عباسی نے مزید بتایا کہ اس واقعہ کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کی بات مان لی۔ ’میں نے اُس روز والدہ سے وعدہ کیا اور آئندہ شیو نہ بنوانے کا عہد کر لیا’۔حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ اس بات کو تقریباً 7 سے 8 سال ہو گئے ہیں، انہوں نے شیو نہیں کی، آئندہ بھی وہ کبھی داڑھی نہیں کاٹیں گیں۔حمزہ علی عباسی نے اعتراف کیا کہ اب وہ خود کو بھی کلین شیو میں بہت عجیب لگتے ہیں، کچھ مردوں کے چہرے پر داڑھی اچھی لگتی ہے اور اُن کا چہرہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ دوسری جانب ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق جاری تصویر جعلی نکلی۔ ذرائع نےدعویٰ کیا کہ حریم شاہ نے جو تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی وہ اس کی نہیں بلکہ یہ تصویر پاکستانی نژاد امریکی شہری حسن اقبال اور انکی دوست کی ہے۔ سوشل میڈیا پر تصویر جس شخص نے لگائی24 نیوز نے پتہ لگا لیا۔پاکستانی نژاد امریکی شہری حسن نے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر حریم شاہ کی نہیں بلکہ میری اور میری امریکی دوست کی ہے ،جس گھڑی اور انگوٹھی کو تصویر میں دیکھا گیا وہ میری ہے۔

About admin

Check Also

بریکنگ نیوز، انڈیایتیم ہو گیا؟ کورونا کے باعث اہم ترین شخصیت کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کا ہمسایہ ملک انڈیا یتیم ہو گیا کورونا کے باعث اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *