بریکنگ نیوز!!حج کیلئے جانے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی حج صرف مملکت میں مقیم تارکین اور سعودی شہریوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ اس بار صرف 60 ہزار افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا تھا ۔

کہ حج سیزن کے دوران مسجد الحرام اور اس کے مضافات اور مشاعر مقدسہ یعنی منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بغیر اجازت نامے کے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ان مقامات پر داخلے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ لازمی ہوگا۔تاہم بہت سے لوگ بگیر اجازت حج مقامات کی جانب جانے کی کوشش کے دوران پکڑ گئے ہیں۔ حج سیکورٹی فورسزکمانڈ کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل سامی الشویرخ نے بتایا ہے کہ حج مقامات(مسجد احرام اور آس پاس کے علاقے اور منیٰ، مزدلفہ، عرفات) تک پہنچنے کی کوشش کرنے پر 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حج ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب ان افراد پر فی کس 10 ہزار ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بغیر اجازت نامہ حج مقامات کی جانب جانے کی پابندی 5 جولائی 2021ء (( 25 ذی قعدہ 1442ھ) سے 23 جولائی ( 13 ذی الحجہ 1442ھ) تک نافذالعمل ہوگی۔اگر کوئی مقامی یا غیر ملکی اس خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس پر 10 ہزر ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کہنا ہے کہ کہ حج سیزن کے دنوں میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں سخت سیکیورٹی کر دی گئی ہے۔ اگر کوئی غیر ملکی بغیر اجازت حج مقامات پر جانے کی کوشش کرتا ہوا پکڑا گیا یا حج ہدایات کی خلاف ورزی کی تو اسے مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اورآئندہ وہ کسی بھی ویزے پر مملکت میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

About admin

Check Also

پہلا اسلامی ملک جس نے افغان طالبان کی حکومت تسلیم کرلیا۔۔بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلا اسلامی ملک جس نے افغان طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *