Breaking News

آنے والے دنوں میں بارشیں نہیں بلکہ کیا ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ہوش اڑا دینے والی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے کم امکانات ہیں،میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے میں جبکہ شمال اور شمال مغربی علاقوں سے ملک میں سرد اور خشک ہوائیں جاری ہیں،اس کے باوجود آنے والے دنوں میں بارشوں کے انتہائی کم امکانات ہیں۔

جس سے اسلام آباد سمیت ملک کے بہت سے علاقوں میں پانی کی قلت ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر موجود سیٹلائٹ تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال پر گہرے بادل اور شمالی ایران اور بحرکسپیئن میں بادل چھائے ہوئے ہیں،لیکن افغانستان سے بنگلہ دیش تک سارا خطہ صاف ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر مغرب سے مضبوط ہوائیں آتی ہیں تو وہ ایران سے پاکستان تک بادل لا سکتی ہیں، یا یہ کہ مشرق سے ہلکی ہوائیں اپنے ساتھ کچھ نمی بھی لاسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پرسکون اور کم شدت کی ہوائیں آسکتی ہیں اور سرد اور خشک موسم ملک کے بہت سے حصوں میں جبکہ انتہائی سرد موسم ملک کے بالائی حصوں میں متوقع ہیں۔بارش کی کمی نے ملک میں پانی کی سپلائی کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میں ملک کے بہت سے حصوں میں پانی کا بحران سامنے آ سکتا ہے،جس میں اسلام آباد بھی شامل ہے۔ دوسری جانب پنجاب کی سرکاری جامعات اور کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کالجز اور یونیورسٹیز میں 12 سے 31 جولائی تک بند رہیں گی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *