اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ ” عشق نہ پُچھے ذات ” جی ہاں جب کسی سے عشق ہوتا ہے تو پتہ ہی نہیں چلتا اور نہ ہی رنگ و نسل ، ذات پات یا مذہب آڑھے آتا ہے ایسی ہی ایک عشق کہانی صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں سامنے آئی ہے۔ لاڑکانہ میں دو محبت کرنے والوں نے شادی کر لی ۔
اہم شادی ہوتے ہی ان کی زندگی میں خطرے میں پڑ گئی ، سنگین تنائج کی وارننگ ملنے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان رکشہ ڈرائیور نے بھکاری خاتون کے عشق میں مبتلا ہو کر اس سےکورٹ میرج کر لی جس کے بعد دونوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔ رکشہ ڈرائیور بشیر ایک بھکاری خاتون عذرا کی محبت کا شکار ہو گیا اس نےرکشہ اسی جگہ چلانا شروع کر دیا جہاں بھکاری خاتون بھیک مانگتی تھی ۔دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور لاڑکانہ کی عدالت میں شادی کر لی ، خاتون بھکاری کے والدین اس شادی سے ناخوش ہیں اور دونوں کو الگ ہونے کی وارننگ بھی دی گئی ہے ۔ نئے جوڑےنے اپیل کی ہے کہ وہ دونوں اس شادی سے خوش ہیں جبکہ ان کی زندگی کا خطرات لاحق ہیں ۔ ہماری حکومت سے وقت سے درخواست ہے کہ ہماری زندگیوں کا تحفظ دیا جائے گا کہ وہ باقی کی زندگی پرسکون طریقہ سے گزار سکیں ۔ دوسری جانب پاکستانی نوجوان نے سوشل میڈیا پر ترک خاتون سے دوستی کی اور شادی کا لالچ دے کر خاتون کو پاکستان بلالیا گیا۔ خاتون سے جب لڑکے نے فیس ٹو فیس ملاقات کی تو بڑی عمر کا بہانہ بنا کر شادی سے انکار کر دیا۔ نوجوان ترک خاتون کو لاری اڈہ چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ پولیس ترک خاتون کو لیکر ترکش قونصلیٹ پہنچ گئی۔