اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور و معروف جوڑی اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور جن کی شادی 16 اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی اور ان کی شادی کے چار سال بعد ان کے گھر سال 2016 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور خان رکھا تھا۔
اداکار جوڑی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی جس کا نام چھ ماہ بعد رکھے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ کرینہ کپور کی جب سیف علی خان سے شادی ہوئی تھی تب انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ سیف علی خان مسلمان ہیں اور بھارتی عوام نے کرینہ کو ایک مسلمان سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کا نام جے رکھا ہے۔اگرچہ تاحال دونوں فنکاروں کی جانب سے اس حوالےسے واضح طور پر اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں اپنے بیٹے کو ’جے‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ اپنے دوسرے بچے کو جنم دینے کے بعد کرینہ کپور خان کام پر لوٹ آئی ہیں ۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان میں آج بھی کمال کی کیمسٹری نظر آتی ہے ۔ حال ہی میں کرینہ کپور خان نے اپنے ایک بیڈروم سیکریٹ سے پردہ ہٹایا ہے ۔ اس سے پہلے کہ فینس کرینہ کے ہنر کو دیکھ پاتے ، اداکارہ نے سیف علی خان اور ان کے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ اپنے خاص لمحات کا انکشاف کیا۔ کرینہ کپور خان سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے دوسرے بچے کو جنم دینے کے بعد کام کی طرف پھر سے رخ کر لیا ہے۔ اکثر ہی کرینہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ اسی پہر میں کچھ ایسا سامنے آیا ہے کہ پھر سے بیبو سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔