Breaking News

گھروں کی چھتیں ٹھیک کرالیں ہفتے اتوار گھر سے باہر نہ نکلیں۔۔ آئندہ دو دن میں کیا ہونےوالاہے،محکمہ موسمیا ت نے خبردار کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ویک اینڈ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق ویک اینڈ کے دوران مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی ۔

پیر(شام/رات) سےبدھ کےدوران ڈیرہ غازی خان،راجن پور،ملتان،خانیوال،ساہیوال،بہاولنگر،بہاولپور رحیم یارخان سبی،کوہلو،لورالائی،بارکھان،سکھر،جیکب آباد،تھر پارکر، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ دوسری جانب من پسند علاقے میں تبادلہ کروانے کی سفارش کرنیوالے جج کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، ماتحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا،تمام غیرسرکاری وٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دیدیا، مراسلہ جاری، نجی گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹس لگانے،سرکاری اور نجی گاڑیوں پر نیلی لائٹس لگانے پر بھی ججز کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی، ہائیکورٹ نے احکامات پرعمل نہ کرنیوالے ججز کیخلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے ضلعی عدلیہ میں تعینات تمام سیشن ججز اور ایکس کیڈر کورٹس میں تعینات ججز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے، مراسلہ کے مطابق ضلعی عدلیہ میں کچھ عناصر کی وجہ سے عدالتی وقار خراب ہو رہا ہے، جوڈیشل افسروں کو اپنی سماجی زندگی محدود رکھنی چاہئے، ضلعی عدلیہ کے ججز کو فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز سے پرہیز کرنا چاہئے۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ کے ججز صرف آفیشل واٹس ایپ گروپ استعمال کریں، غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں معلومات شیئر کرنیوالے ججز کیخلاف کارروائی کی جائے گی، ضلعی عدلیہ کے جج ہر قسم کی خط و کتابت متعلقہ سیشن جج اور رجسٹرار ہائیکورٹ کے ذریعے کرنے کے پابند ہوں گے۔

About admin

Check Also

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *