حکومت کا زبردست فیصلہ سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہوگا؟ سالوں سے جاری تنازعہ ہمیشہ کے لیے ختم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کا زبردست فیصلہ سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہو گا؟ سالوں سے جاری تنازعہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق سالہا سال تنازعات کی وجہ بننے والے ابہام کو ختم کر دیا ہے۔

جس کے مطابق اب وفات پاچکے سرکاری ملاز مین کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے حقدار ہوں گے۔ قبل ازیں وفات پا چکے سرکاری ملازم کی پنشن کے حقدار سے متعلق فیصلہ کرنا مشکل ہوتا تھا تاہم اب وفات پا چکے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حقداروں سے متعلق واضح کردیا گیا ہے کہ سرکاری ملازم کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے حقدار ہوں گے،اس کے علاوہ ایک س ے زائد شادیاں کرنے والے سرکاری ملازم کی وہی بیوی پنشن کی حقدار ہوگی جس کی عمر زیادہ ہو گی۔محکمہ خزانہ پنجاب اور اے جی آفس نے پنشن کے حقداروں سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔ دوسری جانب خانپورہ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کو خانپورہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ رحمان بابا ایکسپریس پھاٹک پر گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 فراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ تاہم پھاٹک پر حادثے کی نوعیت جاننے کیلئے مزید انکوائری کی جارہی ہے۔ مزید برآں آج مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی، لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں دو روز قبل بھی اسی مقام پر پٹری سے اتر گئی تھیں۔

Leave a Comment