اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ اب کورونا کی چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہر ہو رہے ہیں۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دو ہفتے قبل میں نے ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا تھا کہ ہماری آرٹیفشل انٹیلی جنس ماڈلز کورونا کی متوقع چوتھی لہر کو ظاہرکررہی ہیں ۔
اور اب کورونا کی چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہر ہو رہے ہیں۔اسد عمرنے کہا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق ان ڈورشادیوں میں شرکت کرنے والے، انڈور ریسٹورنٹ اورجم میں ویکسینیشن کومکمل طور پرنظر انداز کررہے ہیں، اگر مالکان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس اوپیزپرعملدر آمد نہیں کریں گے توہمیں یہ سہولیات بند کرنا پڑیں گی۔اسد عمرنے کہا کہ کورونا وبا کی چوتھی لہر میں بھارتی کورونا کی قسم بنیادی وجہ ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے کم امکانات ہیں،میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے میں جبکہ شمال اور شمال مغربی علاقوں سے ملک میں سرد اور خشک ہوائیں جاری ہیں،اس کے باوجود آنے والے دنوں میں بارشوں کے انتہائی کم امکانات ہیں۔جس سے اسلام آباد سمیت ملک کے بہت سے علاقوں میں پانی کی قلت ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر موجود سیٹلائٹ تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال پر گہرے بادل اور شمالی ایران اور بحرکسپیئن میں بادل چھائے ہوئے ہیں،لیکن افغانستان سے بنگلہ دیش تک سارا خطہ صاف ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر مغرب سے مضبوط ہوائیں آتی ہیں تو وہ ایران سے پاکستان تک بادل لا سکتی ہیں