Breaking News

دنیا میں سب سے طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا نکلا؟پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسافروں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی سفری سہولیات فراہم کرنے والے ممالک کو دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک تصور کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال مختلف اداروں کی مختلف ممالک کی جانب سے مسافروں کو دی جانے والی بین الاقوامی سفری سہولیات کی بنیاد پر ان کے پاسپورٹ کی درجہ بندی ترتیب دی جاتی ہے۔

سال 2006 سے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے ممالک پر نظر رکھنے والے ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے اس سال بھی طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ ہے۔ جاپانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں بغیر ویزے یا ائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزہ حاصل کرنے جیسی سفری سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے جس کے مسافروں کو 192 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولیات حاصل ہیں جبکہ جنوبی کوریا اور جرمنی 191 ممالک میں سفری سہولیات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق سوئٹزرلینڈ، بیلجیم اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے ۔ جبکہ چین اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں، چین 22 درجے بہتری کے بعد 90 نمبر سے 68 پر آگیا ہے ۔اور یو اے ای بھی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 65 ویں نمبر سے 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستان سفری سہولیات کی درجہ بندی کے اعتبار سے 113 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 32 ممالک میں سفری سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *