اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کی شدت دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام بارش کی دعائیں مانگ رہے ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام رات کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم لاہور،گوجرانوالہ اور خطہ پوٹھوہار میں گرد آلود ہوائیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواصوبہ کے بیشتروسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر، کوہستان، مانسہرہ، سوات اور چترال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔سندھ صوبہ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم رات بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی49 ،دادو48،جیکب آباد ،بھکر اورڈیرہ اسماعیل خان میں47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام، امریکی کرنسی کی قیمت ایک مرتبہ پھر 160 روپے کی سطح کے قریب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کےمطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے بڑھ کر158.30روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے بڑھ کر158.40روپے ہو گئی۔